ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست دیں گے،شاہد خاقان عباسی

ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست دیں گے،شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 124کے ضمنی انتخاب میں نامزد امیدوار و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں 2018ء کا الیکشن غیبی قوت کے ذریعے ہرایا گیا اور موجودہ حکومت ایک غیبی قوت ہے مگر اب ایسا نہیں ہو گا ،ڈیمز چندے کے پیسوں ،بیانات اور باتیں کرنے سے نہیں بنتے،ملکی مسائل کا تعلق پیسے سے نہیں بلکہ نظام ٹھیک کرنے میں ہے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ، ہم نے مشکل حالات کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 124کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر داتا دربار حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرویز ملک ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، چوہدری شہباز اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دو حلقوں میں کیسے ہرایاگیا سب جانتے ہیں ،2018ء کے الیکشن ہمیں غیبی قوت کے ذریعے ہرایا گیا مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -