محمد میاں سومرو کی وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

محمد میاں سومرو کی وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان محمد میاں سومرو نے حکومت کی جانب سے وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی،ذرائع کے مطابق حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر بجھوائی گئی سمری میں محمد میاں سومرو کیلئے وزیر مملکت کاعہدہ تجویز کیا گیا تاہم محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کی حیثیت حلف لینے سے معذرت کرلی۔

معذرت

مزید : صفحہ اول