اسحق ڈار کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ ،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسحق ڈار کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ ،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کردیا۔اسحاق ڈار کے سفارتی پاسپورٹ کی منسوخی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے اسحاق ڈار اور اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیئے ہیں کیونکہ عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنا غیر قانونی ہے۔ جبکہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا نارمل پاسپورٹ بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول