پی پی پی دھاندلی زدہ حکومت کو بھرپور موقع دینا چاہتی ہے، رحیم دداخان

پی پی پی دھاندلی زدہ حکومت کو بھرپور موقع دینا چاہتی ہے، رحیم دداخان

شیرگڑھ(نامہ نگار) پیپلز پا رٹی کے مرکزی کونسل کے ممبر اور سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ اگر چہ پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی زدہ حکومت ہے مگر پیپلز پارٹی ایک جمہوری جما عت ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اس لئے پھر بھی پی ٹی آئی کی حکومت کو بھر پورموقع دینا چاہتی ہے لیکن عوام کے ساتھ ظلم اور زیاد تی ہر گزبرداشت نہیں کی جا ئے گی ہم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے مخالف نہیں مگر حکومت پہلے عوام کو متبادل روزگار فراہم کر یں پھر بے شک تجاوزات کو ہٹایاجا ئے حالیہ انتخابات محض ڈرامہ تھا ہم نے ابتداء میں ہی پیشن گو ئی کی تھی کہ انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بند ی کی گئی ہے انتخابات میں پیسہ سمیت ہر جائز ونا جا ئز ذریعہ استعمال میں لا یا جائے گا عجیب بات ہے کہ تقریباََ ہر جیتنے والے ایم پی اے کے ووٹوں کی تعداد 22ہزار کے لگ بھگ ہے نہ جانے کہ پی کے 55کس منطق کے تحت اورکیسے مسلم کو دیاگیا ہے وہ اپنی رہا ئشگاہ ’’ہا تھیان ہاؤس‘‘ پر ایک میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں فری پلین دھاندلی کی گئی ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے مگر پیپلز پا رٹی کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت چل سکے تاکہ دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی ہو سکے پیپلز پا رٹی جمہو ریت پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کی بقاء اور استحکام کیلئے پیپلز پا رٹی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنا پا نچ سالہ دور مکمل کر یں مگر پیپلز پاٹی حکومت کے عوام دشمن پالیسیاں کسی بھی صورت برداشت نہیں کر ے گی حکومت نے جمعہ جمعہ آٹھ دن میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا مہنگا ئی میں بے پنا ہ اضافہ، بے تحاشہ بجلی لو ڈ شیڈنگ، ناکام خارجہ پالیسی پی ٹی آئی حکومت کی نا اہلی کی زندہ مثالیں ہیں جو وزیر اعظم امریکہ کے وزیر خارجہ کے ایک فون پراپنے تمام حواس کھو بیٹھ جا تے ہیں وہ خاک ملک چلا ئے گا انہوں کہا کہ ملک چندوں سے نہیں چلے گا ملک چلانے کیلئے خامیوں سے پاک اقتصادی پالیسی بنانا چا ہئے تجاوزات ہٹانا اگر چہ اچھا اقدام ہے مگر حکومت غریب محنت کشوں کو متبا دل روزگار فراہم کر نے کے بعد بے شک تجاوزات کے خلاف بھرپور قوت سے آپریشن کر یں پھر کسی کو کوئی اعتراض اور شکا یت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ عجیب قسم کے انتخابات تھے اکثر جیتنے والے ایم پی ایز نے 22 ہزار کے لگ بھگ ووٹ لے چکے ہیں نہ جا نے این اے 10 کے تین صوبائی نشستوں میں سے پی کے 55کی نشست کس فارمولے کے تحت مسلم کو دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے منصوبے کے تحت ملک میں صرف درخت بھی لگا ئے گئے تو پھر ملک میں کسی کو قدم رکھنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی اور ہر طرف درخت ہی درخت ہو گی عمران خان نا تجربہ کا رہیں غیر منطقی با تیں کر تے ہیں اب عوام اس بات کے تھاک میں بیٹھے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کس طرح ایک کروڑ نوکریاں کہاں اور کس کس کو ملا زمتیں دے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر