جج ارشد ملک کمرہ عدالت میں چیونگم چبانے پر سینیٹر مشاہد حسین پر برہم

جج ارشد ملک کمرہ عدالت میں چیونگم چبانے پر سینیٹر مشاہد حسین پر برہم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر 2 کے جج ارشد ملک کمرہ عدالت مین چیونگم چبانے پر ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید پر برہم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بعض لیگی رہنماء کمر ہ عدالت میں چیونگم چبا رہے تھے جس پر جج ارشد ملک برہم ہوگئے اور ایک ایس پی کا واقعہ سنایا کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوا تو چیونگم چبانے پر قانون کی دفعہ 228 لگا کر تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا، جج نے ریمارکس دئیے عدلت کا احترام ہوتا ہے ہر آدمی پر فرض ہے کہ وہ آئین اور قانون کا احترام کرے۔ چیونگم چبانا ہے تو کمرا عدالت کے باہر جاکر چیونگم چھبائیں۔

مزید : صفحہ اول