مٹہ ،گورنمنٹ افضل خان لالہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا مظاہرہ

مٹہ ،گورنمنٹ افضل خان لالہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نما ئند ہ پاکستان ) گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے سینکڑوں طلباء کی کالج میں سہولیات نہ ہونے کی خلاف مٹہ چوک میں شدید احتجاج تمام روڈز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کئی گھنٹوں تک بند رکھی گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی لمبی قطاریں لگ گئی کئی گھنٹوں تک مٹہ میں نظام زندگی درہم برہم گاڑیوں میں موجود بچے خواتین بوڑھوں اور مریضوں کو کئی گھنٹوں تک شدید گرمی میں مین روڈ ز کی اوپر گزارنے پڑی کالج میں بی ایس اور دیگر بڑے کلاسوں کیلئے کلاس رومز نہ ہونے کی وجہ سے طلباء شدید گرمی میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور کالج کی مین گیٹ کو طلباء کیلئے کھولنا چایئے طلباء کی مطالبات مظاہرہ کرنے والے طلباء نے مٹہ چوک میں اگ بھی لگادی ڈی ایس پی مٹہ سرکل اور اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کے ایک طویل اور صبر ازما کوششوں کی بعد کئی گھنٹے گرزکر مذاکرات کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کی طلباء نے مٹہ بازار کی مین چوک میں کالج میں طلباء کی پڑھائی کیلئے کمرے نہ ہونے اور کالج کے مین گیٹ کو تاحال نہ کھولنے کی خلاف بھر پور شدید احتجاج کی اور کئی گھنٹوں تک مٹہ چوک اور مین روڈز پر قابض ہوکر کسی بھی گاڑی کوانے جانے نہیں دیا اور طلباء کی اس مضبوط احتجاج کی وجہ سے مٹہ بازار کی تمام اطراف میں کئی کلومیڑوں کی حساب سے گاڑیوں کی کئی لمبی قطاریں لگ گئی جس میں موجود خواتین بچوں بوڑھوں مریضوں اور عام لوگوں نے شدید گرمی میں کئی گھنٹے مین روڈز کی اوپر گزاردی ادھر طلباء کی طرف سے مین روڈز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنے کی اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنوری اور دیگر پولیس افسران نے طلباء کیساتھ مذاکرات کرنے کی کئی بار کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئی جبکہ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد بھی مذاکرات میں شامل ہوکر طلباء کو منانے کی طویل اور صبر ازماکوشش کی گئی اور بالااخر ایک طویل کوششوں کی بعد مذاکرات کامیاب ہوگئے ادھر مظاہرہ کرنے والے طلباء نے مٹہ بازار کی مین چوک میں اگ بھی لگادی جبکہ طلباء کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں مٹہ کالج میں بڑے کلاسوں کی طلباء کیلئے پڑھائی کی کمرے نہیں ہیں جس کی وجہ سے طلباء اس شدیدگرمی میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جو ذمہ داروں کیلئے شرم کی بات ہے انہوں نے مٹہ کالج کی مین گیٹ کی تاحال نہ کھولنے پر بھی احتجاج کیا اور گیٹ کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ادھر کامیاب مذاکرات کی بعد اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد نے مٹہ چوک میں طلباء سے خطاب کی اور مطالبات حل کرنے کیلئے اپنے اعلیٰ احکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی دریں اثناء مظاہرہ کرنے والے طلباء نے مٹہ چوک میں تعلیم کو عزت دو سٹوڈنٹس کو عزت دو ہمیں تعلیم کیلئے رومز دو اور کالج کے مین گیٹ کو کھولنے دو کی فلک شگاف نعرے لگاتے رہے