عوامی نیشنل پارٹی کے تین ارکان کو شوکاز نوٹسز جاری

عوامی نیشنل پارٹی کے تین ارکان کو شوکاز نوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے حاجی سید فرین ،حاجی سدید الرحمان اور مردان کے حمایت اللہ مایار کی طرف سے پارٹی فیصلوں سے بغاوت اور پارٹی آئین و ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں جن میں ان سے تین یوم کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے،جبکہ وضاحت نہ دینے کی صورت میں ان کے خلاف پارٹی پالیسی کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔