ڈیرہ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار ،چرس برآمد

ڈیرہ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار ،چرس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان( بیو رورپورٹ)ایس ایچ اوکینٹ عمران اللہ خٹک نے ناکہ بندی کے دوران باب ڈیرہ کے قریب پشاورسے موٹرکارکے ذریعے بھاری مقدارمیں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکربدنام زمانہ منشیات فروش سے پانچ کلواعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرلی ‘ملزم گرفتار‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرایس ایچ او کینٹ عمران اللہ خٹک نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پرباب ڈیرہ کے قریب خصوصی ناکہ بندی لگائی ۔ اس دوران پشاور سے آنے والی موٹرکارنمبر LEB-9022کوروکاتواس کے ڈرائیور سائیڈکی کھڑکی کے خفیہ خانے سے ایک ایک کلوکے پانچ پیکٹ چرس برآمدہوئی ۔پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش اکبرممتازاخوانزادہ سکنہ پنیالہ حال حیات آبادپشاورکوگرفتارکرلیااوراس کے خلاف 9(C)CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اس سے قبل بھی پانچ ستمبر2017کوتھانہ پنیالہ کی حدود میں مذکورہ منشیات فروش سے موٹرکار کے خفیہ خانوں سے بارہ کلواعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدہوچکی ہے ۔ عوامی سماجی اورتجارتی حلقوں نے ایس ایچ اوکینٹ عمران اللہ خٹک کی کاروائی کی تعریف کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر