کوھاٹ شہر میں واقع جیل روڈ پرافغان ریڑھی بانوں کا راج

کوھاٹ شہر میں واقع جیل روڈ پرافغان ریڑھی بانوں کا راج

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ شہر میں واقع جیل روڈ پرافغان ریڑھی بانوں کا راج تودوسری جانب عوام کا پیدل چلنا مشکل مین سڑک پر تجاوزات کا سلسلہ بدستور جاری۔تفصیلات کے مطابق واقع کوہاٹ شہر میں جیل روڈ پرافغان ریڑھی بانوں کا راج قائم ہے۔میڈیا کی نشان دہی پر ائے روز پولیس کا ریڑھی بانوں کوجرمانے تھانوں میں بنداور روزانہ کے بنیاد پر تجاوزات اپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اپریشن کے دوران جیل سڑک ہائی وئے جیسا منظرپیش کر رہی ہے۔جو نہی اپریشن یا چیکنگ ختم ہوجاتاہے تو فوراٰسڑک پر پیدل افراد اور گاڑیوں کا انا جا نا مشکل ہو جا تا ہے۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فی ریڑے سے ٹی ایم ائے والے روزانہ کی بنیاد پر 100روپے بھتہ بھی لیتا ہے۔شہریوں کا اس حوالے سے انتظامیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ اس ناسور دھندے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیں اور اس کا جلد از جلد روک تھام کریں۔پویس عرب جان کے مطابق اس تجاوزات کے خاتمے میں ٹی ایم ائے کی خصوصی تعاون کی ضرورت ہے اکیلے میں پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر