مرکزی تنظیم تاجران کا چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

مرکزی تنظیم تاجران کا چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ پر تشویش کا ...

پشاور (سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پشاورکے چیئرمین شوکت علی خان نے پشاور شہر میں چوری اور ڈکیتیوں کے وارداتوں میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پولیس بجٹ میں اضافہ کرکے پولیس نفری بڑھانے اور سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے سیف سٹی منصوبے کے وعدے کو عملی شکل دینے کا مطالبہ کیاہے۔ مرکزی تنظیم تاجران کا اجلاس زیر صدارت شوکت علی خان منعقد ہوا جس میں صدر شرافت علی مبارک، سیکرٹری اطلاعات جاوید اختر، رامداس صدر رحمان گل، غلام حسین، عجب خان، اعجازحسین، محمد سیلم خان، صدرگل، وصال محمد، محمد طارق حیدری اور شاہ محمد نے پولیس نفری بڑھانے کے لئے صوبائی حکومت سے پولیس بجٹ بڑھانے اور پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی جانب سے سیف سٹی منصوبہ کے وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے کا مطالبہ کیاہے۔ تاجر برادری حیات آباد فیز 6 پشاور میں پشاور چیمبر کے نائب صدر عاطف شہزاد کے گھر ڈکیتی کی مذمت کی اور پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنانے کو خوش آئند قرار دے دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آبادی تناسب سے پولیس نفری بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے محکمہ پولیس کو وسائل درکار ہے اور صوبائی حکومت بجٹ فراہم کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر