مردان ،مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم ،7 افراد زخمی

مردان ،مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم ،7 افراد زخمی

مردان( بیورورپورٹ)سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے مقام پر مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 7افرادزخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافرکوچ پشاور سے بونیر جارہی تھی کہ اسماعیلہ کے مقام پر سوات ایکسپریس وے پر کام کرنے والے ڈمپر سے اس کا تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں نصیب زادہ ،سعید فیضان،فلک شیر،اظہار،عمران ،حسنین ،نعیم ساکنان ملتان زخمی ہوگئے زخمیوں کو مردان میڈیکل کیمپلکس منتقل کردیاگیا تاہم ان میں دو کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر