نوشہرہ، محرم الحرام آمد آمد، سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا
نوشہرہ(بیورورپورٹ) محرم الحرام میں نوشہرہ پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر دیا ۔پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی عائدتفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے حوالے سے ضلعی پولیس کی طرف سے 03 امام بارگاہوں اور جلوس عزاداری کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف پلان تیار کر دیا گیا۔ضلعی پولیس کے 800 سے زائد پولیس اہلکاران تعینات۔پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد ۔جلوس عزاداری روٹس پر اہم مقامات اور چوکوں پر CCTV کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ماتمی جلوسوں کے راستوں میںآنے والے عمارتوں اور دوکانوں کا سروے کر لیا گیا۔امام بارگاہوں کے فرنٹ اور اطراف میں خاردار تار اور بلاکس لگا کرپولیس جوان تعینات کر دئیے گئے ۔جبکہ امام بارگاہوں کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ اور حساس سکینر سے لیس پولیس جوانوں کیساتھ ساتھ سادہ لباس میں اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں اور اہم مقامات پر پولیس کی جانب سے سپیشل ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں ۔ افغان مہاجرین کی شہروں میں داخلے پر پابندی عائدکیساتھ کالے شیشوں ،ڈبل سواری ،ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہداللہ نے عوام الناس کو خصوصی پیغام میں کہاہے کہ عوام الناس سیکیورٹی اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں۔عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔انشاء اللہ نوشہرہ میں پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام مذہبی جوش وجزبے اور امن وامان کے ماحول میں عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔