تنگی ،گورنمنٹ پرائمری سکول مرزا ڈھیری کی منتقلی کیخلاف والدین کا مظاہرہ
تنگی(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ پرائمری سکول مرزاڈھیر حال تنگی کی منتقلی کیخلاف سکول طلباء اور والدین کا احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سکول منتقلی کیخلاف نعرے درج تھے ۔گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول مرزاڈھیر حال تنگی کے منتقلی کیخلاف مذکورہ سکول کے طلبہ اور انکے والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا تنگی میڈیا سنٹر کے نمائندوں سے کہناتھا کہ صوبائی حکومت ایک طرف تعلیم ایمرجنسی کی بات کرہی ہے تودوسری جانب محکمہ تعلیم نے ہماری سکول کو ختم کرکے اسے یہاں سے بہت دور دوسرے سکول میں ضم کیا جو ہمارے بچو ں کے مستقبل تباہ کرنے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم والوں نے کم تعداد بتا کرسکول کو یہاں سے منتقل کیا لیکن سکول میں 350سے زیادہ بچے بچیاں زیر تعلیم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکول منتقلی سے ہمارے بچوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔والدین نے صوبائی حکومت سے سکول کے منتقلی فیصلے پر نظر ثانی کرکے اسے واپس یہاں بحال کرنے کے احکامات جاری کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے وسیع کرینگے ۔