ایڈیشنل سیشن جج مردان نے قتل کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ کردی

ایڈیشنل سیشن جج مردان نے قتل کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ کردی

مردان(بیورو ر پورٹ) ایڈیشنل سیشن جج مردان نے قتل کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ کردی ۔تفصیلات کے مطابق 9 مئی 2018 کو عباس ولد ساجد قصاب سکنہ بوٹیا محلہ پاکستان چوک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کی دعویداری مقتول کی ماں نے تیمورزمان کی تھی۔ تھانہ ہوتی پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا ملزم تیمورزمان نے 25 اگست 2018 کو ایڈیشنل سیشن جج شوکت احمد خان کے پاس ضمانت کیلئے درخواست دائر کرائی تھی عدالت نے ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر