تحصیل درگئی کے علاقے مخناولہ میں دیوار گرنے سے 12سالہ لڑکا جاں بحق

تحصیل درگئی کے علاقے مخناولہ میں دیوار گرنے سے 12سالہ لڑکا جاں بحق

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )تحصیل درگئی کے علاقے مخناولہ میں دیوار گرنے سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا ۔ درویش خان کھیل کود میں مصروف تھا کہ اچانک اُس پر دیوار گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق :۔ تحصیل درگئی کے علاقے مخناولہ یونین کونسل مہردے میں نیک زمین کا 12سالہ بیٹا درویش خان دیوار گرنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ ان کو فوری طور پر درگئی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن جان بچانے کی کوششیں ناکام ہو گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر