مہمند، اپر مہمند کے کئی ہائی سکولز کے طلباء سائنس ٹیچرز سے محروم ہیں،والدین

مہمند، اپر مہمند کے کئی ہائی سکولز کے طلباء سائنس ٹیچرز سے محروم ہیں،والدین

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، اپر مہمند کے کئی ہائی سکولز کے طلباء سائنس ٹیچرز سے محروم ہیں۔ میٹرک سائنس کے طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ والدین کا احتجاج کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق اپر مہمند کے گورنمنٹ ہائی سکولز نحقی، سندوخیل اور دوسرے کئی سکولز سائنس ٹیچرز سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے میٹرک کے طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ والدین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے بچوں کے نتائج خراب آئے تو اس کی ساری ذمہ داری محکمہ تعلیم پر ہوگی۔ اور ان کے خلاف احتجاج کرینگے۔ والدین کا کہنا تھا کہ سفارشوں پر مذکورہ سکولوں سے اساتذہ کا تبادلہ کرایا گیا۔ محکمہ تعلیم اور متعلقہ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر اس مسئلے فوری حل کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر