ضلع کونسل ڈیرہ کا اجلاس ،بجٹ منظور کئے بغیر غیر معینہ مدت تک ملتوی

ضلع کونسل ڈیرہ کا اجلاس ،بجٹ منظور کئے بغیر غیر معینہ مدت تک ملتوی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیو رورپورٹ)ضلع کونسل کابجٹ اجلاس 2018-19دوسرے روز بھی بغیرمنظوری کے غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرنعمان افضل آفریدی کے کہنے پرضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ علیزئی نے 6ستمبرکوضلع کونسل کابجٹ2018-19اجلاس بلایاجس میں ضلع ممبران نے شرکت توکی لیکن حاضری صرف 13ممبران نے لگائی جس کے بعداجلاس دوبارہ 10ستمبرکوبلایاگیالیکن موجودہ اجلاس میں صرف پانچ ضلع ممبران ہی حاضری رجسٹر پراپنی آمدظاہرکرپائے جبکہ اسمبلی میں 40سے زائد ممبران اسمبلی میں موجودتھے ۔ ممبران کاکہناہے کہ ڈسٹرکٹ ناظم نے گزشتہ بجٹ اجلاس میں اسمبلی کوکوئی بجٹ بک مہیانہیں کی اورنہ ہی اسمبلی سے ممبران کی ترقیاتی سکیمیں منظور کی گئیں بلکہ ناظم نے کرپشن کرتے ہوئے اپنے من پسند ممبران کوکروڑوں روپے کا فنڈدیا۔ جب تک ہمیں گزشتہ بجٹ کاحساب نہیں دیاجاتاہمارابائیکاٹ جاری رہے گا۔ ضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی کوگھر بھیجنے تک ہمارابائیکاٹ جاری رہے گا۔ ضلع ناظم کی ناقص کارکردگی کے باعث ڈیرہ شہرتباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے دوسری جانب مختلف سیاسی پارٹیوں کے ضلع ممبران نے آج بروز منگل چاربجے مقامی ہوٹل میں اپنا اہم اجلاس طلب کرلیاہے جس میں ضلع ناظم کے خلاف عدم اعتمادسمیت دیگرامورپرغوروخوص کیاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر