مشیروزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکاعوامی شکایات پرنادرا آفس کوہاٹ کااچانک دورہ

مشیروزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکاعوامی شکایات پرنادرا آفس کوہاٹ کااچانک دورہ

پشاور(سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرضیاء اللہ بنگش نے عوامی شکایات پر پیر کے روزنادراآفس کوہاٹ کااچانک دورہ کیا اوروہاں پرموجود عوام کے مسائل سنے اورانہیں فوری طورپرحل کرنے کا یقین دلایا۔ضیاء اللہ بنگش نے واضح کیا کہ عوام ہی اصل حکمرا ن ہیں لہٰذا افسر خادم بن کر عوام کی خدمت کوشعار بنائیں۔ انہوں نے تمام افسران کوتلقین کی کہ وہ عوام کے ساتھ اچھاسلوک کریں اور ان کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ کسی صورت سرکاری دفاتر میں عوام کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے اوراگر ایسا ان کے نوٹس میں آیا تو وہ کسی بھی سخت اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ ڈائریکٹرنادرا نے اس موقع پر صوبائی مشیرکوبریفنگ دی جن کاانہوں نے پوراکرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کریں گے اوراگرصوبائی حکومت سے متعلق کوئی مسئلہ ہوتو وہ اسے فوری طوری حل کردیں گے۔عوام نے نادرا سے متعلق شکایات کا نوٹس لینے پر ضیاء اللہ بنگش کاشکریہ اداکیا اورانہیں مستقبل میں بھی ہر قسم کے سپورٹ کایقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر