مردان ،کباڑ کی دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

مردان ،کباڑ کی دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

مردان(بیورورپورٹ) کاٹلنگ چوک میں کباڑ کی گودام میں آگ لگنے کے واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ریسکیو کی ٹیموں نے 1لاکھ 50ہزار لیٹر پانی کی مددسے 8گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابولیا ،آگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلنے کے بعد اسے خالی کرادیاگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مردان کاٹلنگ چوک دوران آباد میں حاجی نور وکیل نامی شخص کے کباڑ کے گودام میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے فائر فائیٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور تیزی کے ساتھ پھیل رہی تھی خطرے کے پیش نظر آ س پاس کے علاقے کو خالی کرالیاگیا اسسٹنٹ کمشنر عمران خان بھی موقع پرپہنچ گئے اورامدادی کاموں کی نگرانی کی ریسکیو کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکمال شاہ نے الرٹ جاری کرنے کے بعد6 فائر وہیکل اور 1 واٹر براؤزر موقع پر روانہ کر دئے۔آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر ناصر خان اور عنایت خان نے کی آگ بجھانے میں ریسکیو1122 کی 6 فائر وہیکل 1 واٹر براؤزر 1 ایکسویٹر 1 ایمبولینس اور 60 اہکاروں نے حصہ لیا جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار لیٹر سے زائد پانی کا استعمال کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر