مہمند ،تحصیل خویزئی میں سکول کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند ،تحصیل خویزئی میں سکول کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ، تحصیل خویزئی میں سکول کے طلباء کا احتجاج ۔ پاک افغان شاہراہ کو دو گھنٹے تک بلاک رکھا۔ بائیزئی سب ڈویژن میں ہائی سکول کی منظوری ، طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے۔ ہمیں تعلیم کے حصول میں میں درپیش رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔ احتجاج کے دوران سواریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قبائلی ضلع مہمند تحصیل خویزئی آٹا بازار کے قریب سکول کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء نے دو گھنٹے تک پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے رکھا۔ طلباء نے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ بائیزئی سب ڈویژن میں ہائی سکول نہ ہونے سے ہمیں تعلیم کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم مزید تعلیم کیلئے غلنئی یا پھر یکہ غنڈ کے سکولوں اور کالجز میں داخلے لیتے ہیں۔ جبکہ غلنئی اور یکہ غنڈ کے کالجز کے طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے۔ اس سلسلے میں ہم نے مجبوراً روڈ بلاک کر رکھا ہے۔ تاکہ ہماری آواز ذمہ داران تک پہنچ جائے۔ مقامی مشران کی مداخلت پر روڈ کھول دیا گیا۔ روڈ کی بندش سے عوام اور سواریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر