مہمند ،خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر آئس نشہ کیخلاف کریک ڈاؤن

مہمند ،خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر آئس نشہ کیخلاف کریک ڈاؤن

مہمند (نمائندہ پاکستان ) مہمند، خودکشی کی روکتھام کے عالمی دن کے موقع پرآئس نشہ کے خلاف کریک ڈاؤن۔ تفصیلات کے مطابق خود کشی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر قبائلی ضلع مہمند کے عوام نے آئس نشہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ آئس نشہ اور ہیروئن کے خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگائے۔ کیونکہ اس نشے کے عادی افراد میں زیادہ تر تعداد جوانوں کی ہے۔ جو نشے سے تنگ آکر اکثر خودکشی کر لیتے ہیں۔ اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر کے گھر والوں کیلئے ابدی غم چھوڑ جاتے ہیں۔ حکومت تمام نشہ آور چیزوں پر مکمل پابندی لگا کر نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر