ایم کیو ایم کا ڈیمزفنڈز مہم میں وزیراعظم کاساتھ دینے کا اعلان

ایم کیو ایم کا ڈیمزفنڈز مہم میں وزیراعظم کاساتھ دینے کا اعلان

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم نے ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ تنخواہیں بہت چھوٹی چیز ہے، ہماری تمام سیاسی اور اخلاقی حمایت وزیراعظم کی ڈیم فنڈ مہم کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر خالد مقبول نے ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تنخواہیں بہت چھوٹی چیز ہے، وزیراعظم کی ڈیم فنڈمہم کی سیاسی واخلاقی حمایت کرتے ہیں۔وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی، اندرون سندھ ڈیم فنڈمہم کو لیڈ کرے گی اور فنڈز اکٹھا کرنے سڑکوں پر نکلے گی۔

ایم کیو ایم ،ڈیمز فنڈ

مزید : پشاورصفحہ آخر