کوہاٹ ضلعی انتظامیہ کا بلی ٹنگ کی زیر تعمیر روڈ کا معائنہ

کوہاٹ ضلعی انتظامیہ کا بلی ٹنگ کی زیر تعمیر روڈ کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر )عوامی شکایات پر ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے خیرماتو بلی ٹنگ زیر تعمیر روڈ کی اچانک فزیکل انسپیکشن کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرکوہاٹ خالد الیاس کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے کوہاٹ کے نواحی علاقے خرماتو سے بل ٹنگ 2 کلومیٹرزیر تعمیر روڈ کا اچانک معائنہ کیا اورجاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خیبر پختونخوا ہائے وے اتھارٹی ،سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔یاد رہے کہ شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو کام کی سست روی اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔معائنے کے دوران کام کا معیار تسلی بخش پایا گیا تاہم منصوبہ سست روی کا شکار تھا جس پر ایگزیکیٹو ایجنسی سی اینڈ ڈبلیو کے حکام نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ سٹرک کا تعمیراتی کام رواں ماہ کی 25 تاریخ کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور ضلع انتظامیہ کا شکایات پر فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔