ڈیرہ ،محرم میں پولیس کو فائر فائٹر کا کردار ادا کرنا ہوگا ،ڈی پی او

ڈیرہ ،محرم میں پولیس کو فائر فائٹر کا کردار ادا کرنا ہوگا ،ڈی پی او

ڈیرہ اسماعیل خان( بیو رورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے امن کمیٹیوں کے اراکین کوفائر فائٹرکاکرداراداکرناہوگا۔ امن میں خلل ڈالنے والوں کی نشاندہی کی جائے ۔ سابقہ معاہدات پر ہر صورت عمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس لائن میں امن کمیٹیوں کے اراکین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ایس پی صدرحسن افضل ، ڈی ایس پی سٹی سیدافتخار شاہ سمیت تمام ڈی ایس پیزکے علاوہ امن کمیٹی کے اراکین راجہ اخترعلی ،چوہدری جمیل احمد،چوہدری ریاض محمدایڈوکیٹ ، حاجی اللہ بخش سپل ، قاری خلیل احمد سراج ،ڈاکٹرعبداللہ ظفری ،قاری عرفان احمد،ریحان ملک ایڈوکیٹ سمیت دیگرنے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ امن کمیٹی کے اراکین نے پولیس کوقیام امن کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوظہوربابرآفریدی نے کہاکہ امن کمیٹی کے اراکین پولیس اورانتظامیہ سے اپناتعاون جاری رکھیں ۔محرم ہم سب کاہے اورہم سب نے مل کرمحرم الحرام کوپرامن گزارناہے بعدازاں پولیس لائن میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈی پی اوظہوربابرآفریدی نے پودالگایااوردعاکی ۔ اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگوکے دوران بتایاکہ محکمہ پولیس شجرکاری مہم کے دوران مختلف تھانہ جات اورگھروں میں پانچ ہزارپودے صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں لگائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر