نوشہرہ، چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

نوشہرہ، چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے پے درپے واقعات کے خلاف منتخب بلدیاتی نمائندے اور عمائدین علاقہ سراپا احتجاج پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین دن کا ڈیڈ لائن ملزمان کی عدم گرفتاری پر نوشہرہ کلاں پولیس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی اس سلسلے میں تحصیل کونسلر احسان اللہ وزیر، ویلج ناظم اویس خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما فلک ناز خان اور ہزاروں عمائدین علاقہ پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جرگے سے تحصیل ممبر احسان اللہ وزیر، ناظم اویس خان، فلک ناز خان اور دیگر عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے وارداتیں رونما ہورہی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں نوشہرہ کلاں پولیس لمبی تان کر سو گئی ہے اور تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی مقررین نے کہا کہ جس دیس میں عوام کی جان ومال محفوظ نہ ہو وہ حکمرانوں کی بھی ناکامی تصور کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ نوشہرہ کلاں پولیس امن وامان کے قیام اور سماجی برائیوں کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے سماج دشمن عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نوشہرہ کلاں پولیس کو چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے پے درپے وارداتوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تین دن کا الٹم میٹم دیتے ہے اگر پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہوئی تو نوشہرہ کلاں کے عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر