عمران خان نے ابھی تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، حمزہ شہباز

عمران خان نے ابھی تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، عمران خان نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا کہا تھا، دھاندلی ہضم نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے، دھاندلی ہضم نہیں ہونے دیں گے، عمران خان نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا کہا تھا، فیصلے میں جج صاحب نے لکھا کہ نواز شریف پر کرپشن کے چارجز نہیں، 12ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں موجود ہے، عمران خان نے ابھی تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔