عمران خان کی تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے
ڈیرہ اسما عیل خان( بیو رورپورٹ)پی کے 97ڈیرہ سٹی ون سے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ابتدائی دنوں میں دنیا پر یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان کو اب چلانے والے ہاتھ تبدیل ہوگئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم میں ڈیرہ شہر کے متعدد علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یہ ملک محب وطن قیادت کی موجودگی میں اب تمام اقوام عالم سے برابری کی بنیاد پر معاملات طے کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے ہم جہاں ملک کی ترقی کے لیئے کوشاں ہیں وہیں عوام میں بھی اعتماد پیدا کرنا اور عوام کا احساس محرومی ختم کرنا ماضی میں ہمارے اقدامات سے واضح ہے اور مستقبل میں مذید مثالی اقدامات دیکھنے کو ملیں گے ، جس طرح ملک کو مثالی قیادت میسر آئی ہے اسی طرح صوبہ اور ڈیرہ اسما عیل خان میں عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کرکے ہم پر زمہ داری عائد کی ہے جس کی بجاآوری میں کسی قسم کی کوتاہی دیکھنے کو نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، ہم نے سابقہ روایات کو پامال کرکے نئی مثالی روایات قائم کرنی ہیں علی امین خان ان تمام لوگوں کا بھی ایم این اے ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دئے مگر سب کے بلاامتیاز مسائل حل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ علی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ کی تقدیر بدلنے کا تہیہ کیا ہے ہم نے عام شہری کو اسکی آواز دینی ہے اور اسکی آواز بن کرنہ صرف اسمبلی بلکہ ہر فورم پر عوام کے مسائل حل کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی ان شاء اللہ خدا کے فضل و کرم اور عوام کے اعتماد سے تحریک انصاف ہی کے امیدوار کامیاب ہونگے ہم نے آپ کی خدمت کرنی ہے اور خدا سے ہمیشہ میں نے یہی دعا مانگی ہے کہ مجھے اپنی مخلوق کے ساتھ اچھائی کرنے اور مخلوق خدا کے لیئے کچھ کرنے کی ہمت اور توفیق عطاء فرمائے ، دریں اثناء فیصل امین خان گنڈہ پور نے کٹہ خیل، رحمانی خیل، عبدالخیل میں عوام کے شکریہ ادا کرنے کے خصوصی مہم کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کے عوام نے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے سپاہی علی امین خان گنڈہ پور پر اعتماد کرکے جس تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے اس کا یہ منہ بولتاثبوت ہے کہ آج ہم آپ کے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے آئیں ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی آپ کو ہمارے پاس آنے کی تکلیف نہیں کرنی ہوگی بلکہ ہم خود آپ کے پاس آئیں گے اور آپ کے مسائل حل کریں گے اور ہر ممکن سہولیات آپ کی دہیلز تک پہنچائیں گے