پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے منسوب غلط ٹوئٹ پر معذرت کرلی

پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے منسوب غلط ٹوئٹ پر معذرت کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انگریزی اخبار کا تراشہ منسلک تھا ٗ ٹوئٹ میں قیام پاکستان کے وقت قائداعظم سے چندے کا مطالبہ منسوب کیا گیا تھا۔شہرام ترکئی نے غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی ہے اور ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ حقائق کے منافی معلومات کی بنا پر ٹوئٹ ہٹادیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جو غلطی سرزد ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔
پی ٹی آئی