وزیر تعلیم کی زیر صدارت نیشنل ٹاسک فورس برئے تعلیم کا اجلاس

وزیر تعلیم کی زیر صدارت نیشنل ٹاسک فورس برئے تعلیم کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آ ئی این پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے تشکیل دی گئی نیشنل ٹاسک فورس برائے تعلیم کا اجلاس ہوا،جس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان مدارس سے تعلیم میں بہتری کے لیے تجاویزلی گئیں، اجلاس میں وفاقی وزیر نے تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ماہرین سے تجاویز طلب کرلیں جبکہ نیشنل ٹاسک فورس برائے تعلیم کی سب کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا ۔پیر کووفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے تشکیل دی گئی نیشنل ٹاسک فورس برائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت تعلیم، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوڑی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور وزیر تعلیم پنجاب نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے شرکا نے مفتی منیب الرحمان سے مدارس کی تعلیم میں بہتری کے لیے تجاویز لیں۔ اس موقع پر ٹاسک فورس کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی نظام میں ہمیں بہت چیلنجز کا سامنا ہے۔ہمیں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ہمیں تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہے۔اپنے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنی ہے۔سکل ڈویلپمنٹ کی طرف خصوصی توجہ دینی ہے۔اس موقع پر وزیر تعلیم نے تمام متعلقہ حکام کو تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے تمام صلاحتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ماہرین سے تجاویز طلب کرلیں جبکہ نیشنل ٹاسک فورس برائے تعلیم کی سب کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
شفقت محمود