نندی پور،رینٹل پاورکیس میں میرے حوالے سے کمیشن بنایاجائے، پرویز اشرف

نندی پور،رینٹل پاورکیس میں میرے حوالے سے کمیشن بنایاجائے، پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی ) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نندی پوراوررینٹل پاورکیس میں میرے حوالے سے کمیشن بنایاجائے، تمام پاکستانیوں کوڈیم فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے،میں بھی اپنا حصہ ڈالوں گا ، اس کی تشہیرکی ضرورت نہیں،ملکی مفاد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے،حکومت اگراچھاکام کرے گی تواس کابھی ساتھ دیں گے۔ پیر کو عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ ڈیم کی تعمیرکے علاوہ پانی ضائع کرنے سے بھی روکناہوگا،نندی پورپاور پروجیکٹ کاسپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے لیا ہے ، نندی پوراوررینٹل پاورکیس میں میرے حوالے سے کمیشن بنایاجائے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہے،تمام جماعتیں اپنے منشورکے تحت اسمبلی میں موجودہیں ،ملکی مفاد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے،حکومت اگراچھاکام کرے گی تواس کابھی ساتھ دیں گے۔
راجہ پرویز اشرف