پولیس کی آشیر باد سے مخالفین میرے پلاٹ پر قابض ہونا چاہتے ہیں، میرو یس خان

پولیس کی آشیر باد سے مخالفین میرے پلاٹ پر قابض ہونا چاہتے ہیں، میرو یس خان

پشاور( سٹی رپورٹر)پشاورکے علاقہ فقیرآبادمیں سردار احمد جان کالونی کے رہا ئشی میرویس خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمودخان،گورنرشاہ فرمان اورآئی جی پولیس سے قبضہ مافیاکی پشت پناہی کرنے پرتھا نہ فقیر اباد کے ایس ایچ نور حیدرکے خلاف قانونی کاروائی کامطا لبہ کیاہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میرا رنگ روڈ پر2جریب کاکمرشل پلاٹ ہے جس کی مالیت کروڑوں میں ہے ۔انہوں نے الزام عائدکیاکہ مخالفین میرے پلاٹ پرقابض ہوناچاہتے ہیں جبکہ جبارخان جوکہ قبضہ مافیاکاسرغنہ ہے ایس ایچ اوفقیرآبادنورحید کے ساتھ مل کر مجھ سے پانچ کروڑ روپے بھتے کامطالبہ کررہا ہے جبکہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایس ایچ او نور حیدر خان نے ایک ہفتہ قبل بھی رنگ روڈ پر واقع میرے گھرپرسرچ آپریشن کے نام پرچادر اور چار دیواری کا تقدس کوپامال کیااورمیرے گھرکے چارافرادکوگرفتارکرنے سمیت لاکھوں روپے کی اشیا اور لائسنس یا فتہ کلاشنکوف اٹھا کر لے گئے ۔ان کاکہناتھاکہ جب پولیس اہلکاروں سے وجہ معلوم کر نی چا ہی توانہوں نے وجہ بتانے کے بجائے الٹا مجھے ڈرا دھمکا کر تھا نہ سے نکا ل دیاانہوں نے کہا کہ میں پشاورمیں ایکسپورٹ اورایمپورٹ کاکاروبار کرتاہوں اور سالانہ کروڑوں روپے حکومت کو ٹیکس بھی دیتاہوں مگرحکومت کی جانب سے سہولیات اورتحفظ دینے کے بجائے جان سے مارنے کی دھکیاں دی جارہی ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر