گورنر ہاوس نہیں عوام کے لئے روزگار کے دروازے کھولو ،نفیسہ شاہ

گورنر ہاوس نہیں عوام کے لئے روزگار کے دروازے کھولو ،نفیسہ شاہ

اسلام آباد (آئی این پی)سکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ گورنر ہاوس نہیں عوام کے لئے روزگار کے دروازے کھولو، یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے سے غریب متاثر ہونگے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا گیس کی قیمت میں اضافہ ظالم تبدیلی کی شروعات ہے،نااہل حکومت کے فیصلوں سے مہنگائی بڑھے گی،خوراک کی اشیا کی در آمد گی روکنے سے اسمگلنگ بڑھے گی،زرعی کھاد کی درآمدگی ختم کرنے سے کسان بدحال ہوگا ۔

نفیسہ شاہ

مزید : کراچی صفحہ اول