شانگلہ ،پی کے 23 انتخابات ،حلقے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ عام انتخابات سے کم ہونے کا خدشہ

شانگلہ ،پی کے 23 انتخابات ،حلقے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ عام انتخابات سے کم ہونے ...

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں پی کے 23شانگلہ ون میں ری پولنگ حکمران جماعت کے امیدوارشوکت یوسف زئی اورمسلم لیگ ن، متحدہ اپوزیشن اتحاد کے محمدرشاد خان مد مقابل ،حلقے میں ووٹنگ کی ٹن آوٹ عام انتخابات سے کم ہونے کا خدشہ،ری پولنگ الیکشن میں خواتین کامختلف یونین کونسلوں کے پولنگ سٹیشنوں میں بھر پورووٹ کاسٹ کردی گئی،25جولائی کے عام انتخابات میں اسی حلقہ میں خواتین ووٹروں کی کم ووٹنگ کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے انتخابات کو کلعدم قرار دیتے ہوئے 10ستمبر کواسی حلقے میں ری پولنگ کا حکم دیا تھا جس پر تحریک انصاف کے کامیاب امیدوارشوکت یوسف زئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دے دی تھی جن کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا درہے کہ 25جولائی کے عام انتخابات میں اس حلقہ سے پی ٹی ائی کے شوکت یوسف زئی نے 17399ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے ۔ری پولنگ کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ، پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے پولنگ سٹیشن پر فل پروف سیکورٹی دے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 23شانگلہ ون میں کل ووٹرز کی تعداد دولاکھ 555ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار827ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھیاسی ہزار827ہے۔ اسی طرح مرد پولننگ سٹیشن25خواتین پولنگ سٹیشن 21جبکہ 89پولنگ سٹیشن کمبائنڈ قائم کئے گئے ہیں حلقہ میں صرف دو امیدواروں کے درمیان مقابہ ہورہا ہے پی ٹی ائی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کو اے این پی کے سابق صدرحاجی سیدپرین ، پی پی پی،غوربنداتحاد سمیت کئی آذادامیدواروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے محمدرشادخان کو جمعیت علماء اسلام ، اے این پی جو دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے کی حمایت حاصل ہے۔ شوکت یوسف زئی اور محمدرشاد کے درمیان سخت مقابلہ ہورہا ہے۔ ادھر اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے ورکرزاور پارٹی عہدیداروں نے بھی متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے ۔حلقے میں ووٹنگ کی ٹن آوٹ کم ہونے کا خدشہ ہے 10ستمبر کو شانگلہ میں سرکاری دفاتر ، بینک اور تجارتی مراکز کھولے تھے صرف تعلیمی ادارے بند رہی عوامی سیاسی حلقے انتخابات کے دن چھٹی نہ دینے پر مویسی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول