آفیسر ز ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ، شکیل احمد ایڈووکیٹ

آفیسر ز ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ، شکیل احمد ایڈووکیٹ

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے قومی تعمیر نو کے محکموں کے ضلعی سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ ضلع ملاکنڈ بالخصوص پی۔ کے 18 میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئی مفاد عامہ کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرکے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت ، کوتاہی یا رکاوٹوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور نہ ہی ترقیاتی منصوبوں میں فنڈ ز کی کمی کو آڑے آنے دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے آفس میں ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا جبکہ اجلاس میں ایکسن پی ایچ ای ملاکنڈ ، ایس ڈی او ایریگیشن آصف خان اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیوکے علاوہ تحصیل ناظم فضل واحد خان بھی موجود تھے۔اجلاس میں مختلف مفاد عامہ کے منصوبوں جس میں آبنوشی ، آبپاشی ، سڑکوں ، پلوں اور طبعی و تعلیمی اداروں کی تعمیر ومرمت کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ آبنوشی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ باغ راجہ سکیم کو جلد ازجلد مکمل کرکے چالوکیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو پینے کے لیے پانی کا جو مشکلات درپیش ہے اس کا آزالہ ہوسکے انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ بانڈگئی روڈ پر تعمیر اتی کام شروع کرنے کے سلسلے میں متعلقہ ٹھکیدار کو مشینری بھجوانے کے سلسلے میں ہدایت کریں تاکہ اس پر بھی جلد از جلد تعمیراتی کام مکمل کئے جائینگے اور علاقے کے لوگوں کو آمدروفت میں آسانی ہو ۔ صوبائی وزیر ٹی ۔ایم ۔او کو بھی ہدایت کی کہ ملاکنڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کریں تاکہ اس پر بھی کام شروع کیا جائے ۔ انہوں نے تما ضلعی افسروں پر زور دیا کہ وہ اپنی فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور خلوص نیت کے جذبے سے سرشار ہوکر انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ امن وعامہ کے منصوبوں کو معیار اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول