متحدہ کا ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم کاساتھ دینے کا اعلان

متحدہ کا ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم کاساتھ دینے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم نے ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ تنخواہیں بہت چھوٹی چیز ہے، ہماری تمام سیاسی اور اخلاقی حمایت وزیراعظم کی ڈیم فنڈ مہم کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر خالد مقبول نے ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تنخواہیں بہت چھوٹی چیز ہے، وزیراعظم کی ڈیم فنڈمہم کی سیاسی واخلاقی حمایت کرتے ہیں۔وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی، اندرون سندھ ڈیم فنڈمہم کو لیڈ کرے گی اور فنڈز اکٹھا کرنے سڑکوں پر نکلے گی۔خالد مقبول صدیقی نے کہا آبی ضروریات سیاسی مجبوریوں اور مفادات کی نظر ہو چکی ہیں ، سب لوگ کارخیر میں حصہ ڈالیں اور وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کریں۔رہنما ایم کیو ایم نے فاروق ستار کے حوالے سے بھی بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا فاروق بھائی ہمارے سینئر اور بھائی ہیں ، وہ کہیں نہیں جارہے، وہ ہمارے ساتھ ہیں ،کبھی نظر نہیں آتے تو مطلب ناراضی نہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول