(ن)لیگ سے نواز شریف کا نام ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

(ن)لیگ سے نواز شریف کا نام ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے نام سے نواز شریف (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کا نام ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،فیصلہ 12 ستمبر کو سنایا جائے گا۔پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے نام سے نواز شریف کا نام ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت کے لیئے فل بینچ تشکیل دیا جائے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فل بینچ کی کیا ضرورت ہے ،کوئی قانونی بات بتائیں جس سے ہمیں پتہ چلے کہ یہ اہم بات ہے اور اس کے لئے فل بینچ بنے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک شخص کو نااہل کر دیا گیا ہے،وہ آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتا،وہ الیکشن نہیں لڑ سکتا اس کے نام سے پارٹی کا نام کیسے چل سکتا ہے،الیکشن کمیشن اس کا نام ہٹانے کا پابند ہے،ایک سزا یافتہ شخص کے نام پر پارٹی چلنا ملک کی بدنامی ہے،مسلم لیگ ن کے وکیل نے کہا کہ یہ قانون بتائیں کہ ہم یہ نام کیوں استعمال نہیں کر سکتے،کیا جیل میں قید لوگ ووٹ نہیں ڈال سکتے،ضیاالحق اور ذوالفقار بھٹو کے نام سے بھی پارٹی رجسٹرڈ ہے،الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،فیصلہ 12ستمبر کو سنایا جائے گا۔
(ن)لیگ