ملکی ترقی کیلئے تحریک انصاف کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے : یوسف رضا گیلانی

ملکی ترقی کیلئے تحریک انصاف کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے : یوسف رضا گیلانی

ملتان (نیوز رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر پاکستان تحریک انصاف کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے،بلکہ ملکی ترقی کیلئے ساتھ دینگے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لیے کام کیا۔ان خیالات کا (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جڑواں اسلامی برادر ممالک ہیں شاہ محمود کو افغانستان کا دورہ کرنا چاہئے،ہم نے کوشش کرنی ہے کہ ملک کے حالات کو نارمل کرنا چاہئے،ہمارے چائنہ کے ساتھاچھے تعلقات ہیں انکو خراب نہیں کرنا چاہئے، ملکی خوشحالی کیلئے ڈیمز ضروری ہیں،پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا مجھے ایک کال ائی تھی کہ دیا میر بھاشہ ڈیم کے لیے آپ نہ جایءں، مگر میں وہاں گیا اور وہاں جا کر بیس منٹ کی تقریر کی،انہوں نے کہا کہ امریکہ کا دورہ تھا ہی انڈیا کے لیے، امریکہ سے ہم لڑنا بھی نہیں چاہتے، سرائیکی صوبہ کے لیے تمام جماعتوں نے سپورٹ کیا تھا، ہم نے سینٹ میں سرائیکی صوبے کا بل پاس کیا تھا، مگر اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ نہیں بنا،پیپلز پارٹی نے ہمشہ خواتین کی پاور کے لیے کام کیا،عہدوں میں بھی خواتین کو خصوصی نمائندگی دی۔ سندھ سے بھی بہت سی خواتین الیکشن جیت کر پیپلزپارٹی میں ائیں،بے نظیر انکم سپوٹ پروگرام بہت اہم پروگرام ہے،پوری دنیا نے اس کی تعریف کی ہے اگر اس پروگرام کو بند کریں گے تو نقصان ہو گا،ہر دور خواہ وہ مشرف کا کو کسی کادور ہو میں جیل میں رہااب بھی کیسز سے گھبرانے والے نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاھین اور جنوبی پنجاب کے سئنیر نائب صدر خوجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ حکمران یوٹرن لینے میں ماہر بن چکے ہیں نئے پاکستان کے علمبردار اپنی نالائقیوں کے بوجھ تلے دب رہے ہیں حکومت ابتداء میں ہی لڑکھڑا رہی ہے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کی دعویدار کٹھ پتلی حکومت آتے ہی سرکاری ملازمین کو بیروزگار کرنے کی کارروائیاں عروج پر ہیں عمران گروپ فصلی بٹیروں کا سہارا لیکر ملک و قوم کے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ کا ساماں پیدا کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے اسمبلیوں کے اندر اور باہر آواز بلند کرتی رہے گی ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے پارٹی وابستگی رکھنے والے ہر شخص کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کیخلاف سازشوں کا جال بنانیوالے بے نقاب ہوچکے پیپلزپارٹی کی قیادت اور قائدین کیخلاف من گھڑت ریفرنسز کیسز اور میڈیا ٹرائل سابق حکومتی بدنیتی اور سیاسی انتقام کا تسلسل ہے جس کی جتنی مزمت کیجائے کم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چئیرمین نیب کو فوری برطرف کیا جائے چئیرمین نیب جانبداری کا مظاہرہ کرکے حکمرانوں کی ہدائیت پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں جو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے چئیرمین نیب کا وزیراعظم کو ملنا اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو من گھڑت مقدمات میں الجھا کر میڈیا ٹرائل کرنا ثابت کرتا ہے کہ کوئی سازش ہورہی ہے پارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ اپنے دور حکومت میں عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والی ن لیگ آج بھی خود کو حکمران جماعت سمجھتی ہے ن لیگ اپوزیشن کرنے کیلئے پہلے زمین پر تو آئے حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی سیاست میں کرپشن اور کمیشن کلچر پروان چڑھایا تھا ن لیگ کا انتقامی سیاسی کلچر پاکستان کے سیاسی ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکا ہے جس طرح سے عام انتخابات کروائے گئے اس لحاظ سے موجودہ وقت میں اپوزیشن کا اپنے مقصد کو حاصل کرنا بہت ضروری ہے پاکستان پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن کا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی غلط پالیسیوں کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرئے گی آج ہر جماعت کو اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان اور جمہوریت کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر