تعلیمی بورڈ ملتان کے ملازمین آج بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرینگے ‘ ایمپلائز یونین

تعلیمی بورڈ ملتان کے ملازمین آج بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرینگے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈملتان ایمپلائز یونین نے آج سے احتجاج کی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کال دے دی نتائج کی تقریب کا مکمل بائیکاٹ، او ر ہڑتال کا اعلان کردیا، انتظامیہ نے تقریب کی جگہ تبدیل کردی ،تفصیل کے مطابق ایمپلائزیونین ملتان بورڈ نے مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر آج سے احتجاج کا اعلان کردیا ،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج تمام ملازمین بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر کام کریں گے جبکہ کل 12ستمبر کو ملازمین مکمل قلم چھوڑ احتجاج کریں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ،تمام ملازمین نتائج کی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری ملک نثار احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں ملازمین ایک سال سے ترقی کے انتظار میں ہیں انتظامیہ جان بوجھ کر لیت لعل سے کام لے رہی ہے اب مطالبات کی منظوری تک سیٹوں پر نہیں بیٹھیں گے۔دوسری طرف بورڈ انتظامیہ نے ملازمین کے احتجاج کے مدنظر انٹر کے نتائج کی تقریب کی جگہ تبدیل کردی اب جوبلی ہال کی بجائے آرٹس کونسل میں تقریب منعقد ہوگی۔
ایمپلائز یونین