میٹرک ضمنی امتحان کسی کی جگہ پر پیپر دینے کی کوشش ‘ 5 امیدواروں کیخلاف مقدمہ ‘ کیس تیار

میٹرک ضمنی امتحان کسی کی جگہ پر پیپر دینے کی کوشش ‘ 5 امیدواروں کیخلاف مقدمہ ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک ضمنی امتحان 2018ء میں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

گزشتہ روز انگلش لازمی کے پرچہ میں ایک امیدوار نقل لگاتے ہوئے اور 5افراد کسی کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے،بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ کمپرہنسیوہائر سیکنڈری سکول ملتان کے سنٹر میں امیدوار محمد یعقوب ولد عبدالغفور رولنمبر103300،محمدعرفان ولد ہاشم علی رولنمبر121779،قیصر عباس ولد اللہ ڈتہ رولنمبر121838کسی اور کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے،اسی سنٹرمیں ایک اور امیدوار محمد زاہد خالد ولد خالد محمود رولنمبر103305نقل لگاتے ہوئے پکڑا گیا ،علاوہ ازیں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گل گشت ملتان کے سنٹر پر امیدوار محمد مکی ولد محمد سعید رولنمبر102890اور گورنمنٹ ہائی سکول کبیر والا کے سنٹر میں امیدوار محمد اشفاق ولد بہادر خان رولنمبر103454کی جگہ کوئی اور شخص امتحان دیتے پکڑا گیا،مذکورہ بالا تمام امیدواروں اور ان کی جگہ امتحان دینے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج اور یوایم سی بنا دیے گئے ہیں۔

میٹرک امتحان

مزید : ملتان صفحہ آخر