حکمران مسائل پر توجہ دینے کے بجائے نمائشی اقدامات کر رہے ہیں ،میاں مقصود احمد

حکمران مسائل پر توجہ دینے کے بجائے نمائشی اقدامات کر رہے ہیں ،میاں مقصود احمد

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھتا جا رہا ہے ۔کئی کئی گھنٹوں پر محیط لوڈشیڈنگ(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

نے لوگوں کا براحال کردیا ہے۔ترقیاتی کاموں اور کھمبوں کی تبدیلی کے نام پر لوڈشیڈنگ کے علاوہ بریک ڈاؤن،ٹرپنگ اور بغیر کسی شیڈول کے بجلی کی بندش سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔لوگوں میں اضطراب پایاجاتاہے۔لوڈشیڈنگ فری فیڈرز سے بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کا شارٹ فال 5ہزار782میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔حکمران مسائل پر توجہ دینے کی بجائے نمائشی اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت توانائی کابحران شدیدہوچکاہے جس کی وجہ سے صنعتیں بند اور مزدور بے روزگار ہورہے ہیں۔بھارت تیزی کے ساتھ پاکستان کے حصے میں آنے والے دریاؤں پر ڈیم بناکرپانی چوری کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بنجر کرنے کی سازشیں کررہاہے۔بھارتی آبی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لیے ہماری حکومت کواس معاملے میں سنجیدگی دکھانی ہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کودرپیش آبی مسائل کاحل صرف ایک دو ڈیمزکی تعمیر سے ممکن نہیں۔ہمیں کالاباغ ڈیم کے ایشوپر بھی سب کو متحد کرنا ہوگا۔

نمائشی اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر