کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، میاں بیوی جاں بحق ، نہر میں دوبنے والے کی لاش بر آمد

کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، میاں بیوی جاں بحق ، نہر میں دوبنے والے کی لاش ...

وہاڑی ‘ حاصل پور ‘ لودھراں( نمائندگان) کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے ‘ جبکہ نہاتے ہوئے نہر(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

میں ڈوبنے والے معمر شخص کی لاش تلاش کر لی گئی ‘ اس حوالے سے حاصل پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حاصل پور وہاڑی روڈ ہیڈاسلام کے قریب کار موٹرسائیکل میں تصادم ،میاں بیوی جاں بحق تفصیل کے مطابق حاصل پور وہاڑی روڈ ہیڈاسلام کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا مانو مائی اور اس کا خاوندمحمدشریف لڈن کی جانب سے حاصل پور آرہے تھے ریسکیو1122 حاصل پور نے جاں بحق افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پل بازاری نہر میں نعش کی تلاش کا آپریشن مکمل ہوگیا۔ ۔ریسکیو اہلکاروں نے اتوار کے دن سے گمشدہ 65 سالہ شخص محمد امین کی نعش تلاش کرلی ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد امین نامی شخص اتوار کے روز نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے ریسکیو آپریشن کرکے دوسرے روز محمد امین لودہرا کی نعش تلاش کر لی۔مقامی لوگوں کے مطابق محمد امین لودہرا کا دماغی توازن بھی درست نہیں تھا۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر