بہاولپور چڑیا گھر ‘ مگرمچھ کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ‘ مجموعی تعداد 8 ہوگئی

بہاولپور چڑیا گھر ‘ مگرمچھ کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ‘ مجموعی تعداد 8 ہوگئی

بہاول پور(بیورورپورٹ ) چڑیا گھر میں مگر مچھ کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ تفصیل کے مطابق چڑیا گھر میں موجود مگر مچھ جوڑے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

کے ہاں گزشتہ روز تین بچے پیدا ہوئے جن کے بعد بہاول پور چڑیا گھر میں مگر مچھوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی یا د رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی مگرمچھ جوڑے کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے تھے چڑیا گھر کے کیوریٹر محمد نوید نے تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ ان مگر مچھ بچوں کی پیدائش کے بعد تعداد آٹھ ہو گئی ہے جو کہ پاکستان میں موجود چڑیا گھروں میں سب سے زیادہ ہے کیونکہ اتنی تعداد میں مگر مچھ کسی بھی چڑیا گھر میں نہیں ہے ۔

تعداد

مزید : ملتان صفحہ آخر