ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو اے ایس آئی کیخلاف د رخواست موصول ہوگئی

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو اے ایس آئی کیخلاف د رخواست موصول ہوگئی

میلسی(نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی کے اے ایس آئی نے مسلح کا نسٹیبلان کی مدد سے جوا ریوں کی جیبوں سے نوے ہزار رو پیہ چھینا ۔ نام نہا د چھاپہ کامیاب کر نے کیلئے ویڈیو بنائی اور تھانے لے (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

جا کر صرف انیس ہزار رو پیہ گیارہ ملزمان پر ظاہر کیا ایک شہری کی جیب سے بیس رو پے برآ مد ہو ئے اس پر جعلی برآ مد گی پانچ سو روپیہ ڈال دی گئی ۔ شہری نے ڈا ئر یکٹر اینٹی کر پشن ملتان سے تحریر ی درخواست میں اے ایس آ ئی یعقوب پر الزام عا ئد کیااور مطالبہ کیا ہے کہ جعلی برآ مدگی اور لوٹے ہوئے ہزاروں رو پے برآ مد کر کے اختیارات سے تجا وز ، اختیار ات کا غلط استعمال بد دیانتی کا مرتکب ہونے کے الزام میں مقدمہ در جہ کر نے کا حکم دیا جائے تاکہ آ ئندہ جدید ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام کو لوٹا نہ جا سکے ۔ چھ ستمبر کی تقر یب دیکھ کر متعدد شہری تاش کھیلنے بیٹھ گئے ۔نئے اور جدید طریقے سے ہزاروں رو پے چھین کر صرف انیس ہزا ر برآ مدگی ظاہر کی گئی ۔ اس بارے میں یعقو ب اے ایس آ ئی سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ ہم نے جن لوگوں کے خلاف مقد مہ در ج کیا ہے وہ ایسے الزاما ت لگاتے رہتے ہیں ۔ ہماری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑ تا ۔ شہری نے پولیس آ فسران پر عدم اعتما د کی بنا پر انسداد رشوت ستانی کے ڈائر یکٹر کوایک بیان حلفی کے ذریعے تحریر ی شکا یت کی ہے کہ میں یہ الزاما ت قرآ ن پاک سامنے رکھ کر ثابت کرونگا اور اے ایس آ ئی اور اسکی ٹیم سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ قرآ ن پر حلف کے ذریعے ریگو لر انکوائری میں قلمبند کرائینگے ۔تا کہ کوئی متعلقہ شخص کسی پر جھوٹے الزام کی توقع نہ رکھے ۔

درخواست

مزید : ملتان صفحہ آخر