محرم الحرام ‘ دشمن سازشوں میں مصروف ‘ امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ‘ وسیم اختر

محرم الحرام ‘ دشمن سازشوں میں مصروف ‘ امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ‘ وسیم ...

بہاولپور(نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہادت امام حسینؓ یزیدیت اور آمریت کے خلاف ایک عظیم (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

جہاد کا نام ہے۔ہمارے دشمن کا یجنڈا بڑا واضح ہے وہ پاکستان میں فرقہ واریت اور فساد کیلئے قوم میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام میں دینی طبقات کو ہر قسم کے فسادات اور دشمن کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔شہادت حسین ظلم و ناانصافی اور دین کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف سیسہ سپر ہونے کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی اور شہادت آج کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ مقدس مہینے میں ہمیں دشمنوں کی سازشوں کے شر سے بچنا ہو گا جو ہمارے اندر نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے محرم الحرم ہمیں بحیثیت مسلمان دین اسلام کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ عطا کرتا ہے۔حضرت امام حسینؓ نے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جان قربان کر کے ہمیں اس بات کا سبق دیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسولؐ کا دین ہماری جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلا م کے لیے ہمیں اپنا سب کچھ قربان بھی کرنا پڑے تو اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

وسیم اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر