حقیقی تبدیلی کیلئے پر عزم ‘ اب صرف عوام کا فائدہ ہوگا ‘ چوہدری آصف مجید
رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ انشاء اللہ عوام کو مسائل اور مشکلات کے دلدل سے نکالنے کے لئے تمام تر اقدامات(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
اٹھائیں گے عوام کے تمام مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں عوام نئے پاکستان میں جلد ہی عمران خان کے وژن کے مطابق ایک مثبت تبدیلی محسوس کرینگے ،عوام نے ہم سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں انشاء اللہ عوامی توقعات پر پورا اترینگے ،عوام کو جلد اور فوری ریلیف کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھارہے ہیں عمران خان تمام وزراء اور ممبران اسمبلی کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں خود بھی کام اور بس کام پر عمل پیراہیں اور ہمیں بھی سختی سے یہی ہدایات ہے کہ اب آرام کا وقت نہیں کام کرناہوگا، ا انشاء اللہ مسائل کے حل کیلئے اپنابھرپور کرداراداکریں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ٹی آئی سٹی سیکرٹریٹ میں شہرکی مختلف یونین کونسل سے آئے نمائندہ وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ تحریک انصاف ایک جہد مسلسل کادوسرا نام ہے عوام نے تحریک انصاف کو جس بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے اب ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انشاء اللہ ہم عوام کی اس اعتماد کا پورا پورا خیال رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں، ملک سے کرپشن، لوڈشیڈنگ کاخاتمہ، بجلی کی پیداوارمیں اضافہ، تعلیم اورصحت میں اصلاحات اورروایتی تھانہ کلچرختم ہونے کاوقت آگیاہے ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں جوٹرینڈسیٹ کرنے جارہے ہیں اس کے بعداس نئے پاکستان میں پرانے اورکرپشن زدہ سیاستدانوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، تحریک انصاف ملک گیرتبدیلی لاکردکھائے گی ہرشعبے میں ایسی تبدیلیاں لائیں گے جن کاعوام کوفائدہ ہوگا، وقت آگیاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل بغیرکی تاخیرکے حل کئے جائیں گے اورمفت انصاف کی فراہمی ہرشخص کوان کی دہلیزپرفراہم ہوگا۔ اس موقع پررانامنظوراحمدخاں، چوہدری خضرحیات، چوہدری محمدعلی، سنی چوہان، فیصل سعید، اشرف سپراودیگرموجودتھے۔