’’پانی زندگی ‘‘ بہن بھائیوں کا سالانہ تعلیمی سکالر شپ ڈیم فنڈ میں جمع کرانیکا اعلان

’’پانی زندگی ‘‘ بہن بھائیوں کا سالانہ تعلیمی سکالر شپ ڈیم فنڈ میں جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا صادق آباد( نامہ نگار) صادق آباد سے تعلق رکھنے والے آغاخان یونیورسٹی کے دو طالب علم بہن بھائی حذیفہ ظفر اور مرحمہ ظفر نے اپنی سالانہ تعلیمی سکالر شپ وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا تعلیمی سکالر شپ 10لاکھ روپے بنتی ہے حذیفہ ظفر اور مرحمہ ظفر آغا خان یونیورسٹی کراچی میں میڈیکل کے سٹوڈنٹس ہیں اور ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار دونوں بہن بھائی صادق آباد کے معروف صنعتکار حاجی عبدالستار چوہدری کے پوتا اور پوتی اور رہنما چیمبر آف کامرس چوہدری ظفر محمود ستار کے بچے ہیں ،حذیفہ ظفر اور مرحمہ ظفر نے کہاکہ اس وقت ملک کو ڈیمز کی اشد ضرورت ہے اور موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان نے ڈیمز بنانے کا جو مشن شروع کیا ہے اس میں ہر پاکستانی کو اپنا حصہ ملانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ ہم نے اپنی سکالر شپ جو کہ سالانہ 10لاکھ روپے بنتی ہے وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈز میں دینے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ ہم اگلے ہفتے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات بھی کریں گے انھوں نے پاکستان میں اور دنیا میں بسنے والے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی بقاء اور آنے والی نسلوں اور مضبوط پاکستان کیلئے ڈیمز کی تعمیر کے اس مشن میں حکومت کا ساتھ دیں اور ڈیمز فنڈز میں بھرپور حصہ ملائیں ،دریں اثناء صادق آباد کے عوام نے دونوں بھائی بہن کے اس جذبے کو قابل فخر قرار دیکر سراہتے ہوئے کہاکہ ہر شخص کو اس جذبے کی تقلید کرتے ہوئے وزیر اعظم اور چیف جسٹس فنڈ میں حصہ لیکر ڈیمز کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے واضح رہے کہ دونوں بہن بھائیوں کو ہر سال پانچ پانچ لاکھ روپے سکالر شپ ملتی ہے ۔
فنڈ