ڈیم کی مخالفت کرنیوالے ملک دشمن ‘ عمران خان محرومیوں کا ازالہ کرینگے ‘ مینا لغاری

ڈیم کی مخالفت کرنیوالے ملک دشمن ‘ عمران خان محرومیوں کا ازالہ کرینگے ‘ مینا ...

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) سابق ممبر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر مینا لغاری نے کہا ہے کے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ڈیم کی مخالفت کرنے والے ملک کے دشمن ہیں عمران خان پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے ۔ سابق ن لیگی حکومت نے جنوبی پنجاب کو یکسر نظرانداز کیے رکھا پچھلے تین سال سے شہباز شریف نے ارکان اسمبلی سے ملنا بھی گوارہ نہ کیااور یک شخصی آمریت قائم کر رکھی تھی وہ مرزا ادریس ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں انہوں نے کہا ڈیم غیر ملکیوں سے قرضہ لے کر بنانے کے بجائے چندہ وہ بھی پاکستانیوں سے لے کر بنانا بہتر ہے.اور عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلنے آئے ہیں اور جلد پاکستان دنیا میں اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا مینالغاری نے مزید کہا کے حسب وعدہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بناے گی اور اس پر کمیٹی قائم کر کے کام شروع کر دیا گیا ہے ن لیگی حکومت نے جنوبی پنجاب کویکسر نظرانداز کیا ہم تین سال تک شہباز شریف سے ملنے کا وقت مانگتے رہے ن لیگ کی ہارنے کی بڑی وجہ کرپشن اور اقربہ پروری تھی ڈاکٹر مینا لغاری نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لئے عمران خان کو پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا ہے اور 20روز کے اندر ہی 20سال سے زائد ملک پر حکومت کر نے والوں کی تنقید بے بنیاد ہے اور ناقابل فہم ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ملک سے کرپشن بد عنوانی اور ناانصافی کے خاتمہ کے لئے 22سال مسلسل جدو جہد کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جا ئے اور عوام کا لوٹا ہوا پیشہ واپس لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا ئیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب اور پھر ضلع ڈیرہ غازی خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرا کر ثابت کر دیا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے اور صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے سنجیدہ ہیں اس موقع پر کوآرڈی نیٹر ہیومن رائیٹس ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان مرزا ادریس ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین ضلع راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں ،ڈاکٹر میمونہ پروین، راشد فاروق بخاری، وائس چیئرمین ملک عباس حیدر چنڑ کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مینا لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر