مدارس کے نظام میں تبدیلی حکومت کیلئے وبال جان بن جائیگی‘ لیاقت بلوچ

مدارس کے نظام میں تبدیلی حکومت کیلئے وبال جان بن جائیگی‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

دھاندلی زدہ ہیں ۔ حکومت ضد نہ کرے اور پارلیمانی کمیشن بنادے ۔ تحقیقات ہو جائیں تمام حقائق منظر عام پر آجائیں گے ۔ نئی حکومتیں قائم ہو گئی ہیں لیکن ہر آنے والا دن حکمران جماعت کو بے نقاب کررہاہے کہ حکومت چلانے کی کوئی تیاری نہیں روزانہ کی بنیاد پر بہترین خبر دینے کے لیے اقدامات ہورہے ہیں ۔ بجلی گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے مہنگائی مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج اور ڈالر ریٹ میں استحکام نہیں حکومت کا شہد بھرا چاند مہینہ گزر گیا ۔ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو بائی پاس کر کے وفاق صوبائی حقوق اور خود مختاری میں دخل اندازی نہ کرے ۔ مدارس کے نظام کو تلپٹ کرنے کا اقدام حکومت کے لیے وبال جان بن جائے گا ۔ غیر طبقاتی اور یکساں نظام تعلیم کی پالیسی کے خد و خال واضح کیے جائیں صرف اعلانات سے فساد نہ پیدا کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کی سرپرستی حکومت کو مہنگی پڑے گی ۔ اسلامیان پاکستان اسلامی قوانین کی حفاظت کریں گے ۔ انسانی اور اقلیتوں کے حقوق کے واویلا میں پاکستان لبرل اور سیکولر ملک نہیں بنایا جاسکتا ۔ آئین پاکستان ہر پاکستانی کے حقوق کی حفاظت کرتاہے ۔
لیاقت بلوچ