صارفین کو گیس فراہمی اولین ترجیح ، ٹاؤٹوں کی فہرست تیار کر لی ، اب کارروائی ہو گی : ملک بشیر احمد

صارفین کو گیس فراہمی اولین ترجیح ، ٹاؤٹوں کی فہرست تیار کر لی ، اب کارروائی ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل منیجر سوئی گیس ناردرن پائپ لائن بہاولپورملک بشیر احمدنے کہاہے کہ ہم اپنے صارفین کوان کی دہلیز پرسوئی گیس کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں اپنے اہداف کے حصول کیلئے ہم نے بہترین فنی سٹاف کی خدمات حاصل کررکھی ہیں اوراپنے بھرپور وسائل کا(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

استعمال کرتے ہیں ہم اعلی اخلاقی اقدار کوفروغ دینے میں مصروف ہیں اورکمپنی پالیسی کے مطابق اورکسی کوبھی صارفین سے نقدی کی صورت میں رقوم کی وصولی اجازت نہیں دی گئی انہوں نے بتایاکہ کمپنی کے معینہ واجبات صرف بذریعہ کمپنی کی حددومیں واقع بینک یاپوسٹ آفس اکاؤنٹس کے ذریعے ہی وصول کئے جاتے ہیں ملک بشیر نے کہاکہ ہماری بھرپورمساعی کے باوجود شکایات موصول ہوتی ہیں کہ ٹاؤٹ مافیاسوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے نام پردھوکہ دہی سے ہمارے صارفین سے رقوم بٹورنے میں مصروف ہیں جونہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے کمپنی کاوقار بھی مجروح ہوتاہے انہوں نے بتایاکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے بوگس ملازمین بن کرعوام سے لوٹ مارکرنیوالوں کے بارے میں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور سے کاروائی کی استدعا کی گئی ہے اورانہیں اس ٹاؤٹ مافیاکی فہرست بھجوائی گئی جس میں بہاولپورسٹی، چشتیاں اورحاصل پور سے بابرعلی، ایم صادق ہوٹل والا، محمدندیم قاضی، محمدذاکر، محمداقبال شاہ، شفقت قریشی، شکیل احمدبخاری، عبدالخالق نوید، محمداویس اشرف، محمدصادق سائیکل والا، حاجی احمدخان رند، لودھراں سے محمداکرم جس نے خود کو نیب کاکرنل ظاہرکرکے دفترمیں ٹیلی فون کیااوردفتری معاملات میں گمراہ کرنے کی کوشش کی احمدپورشرقیہ سے مون قریشی، محمدلطیف عرف فراڈیا، خانپورلیاقت پور سے ملک محمدصدیق، محمدعارف عرف سندھو، جام محمدالطاف، پرویز لیاقت پوری، رحیم یارخان سے محمداسداللہ خان، محمداسحاق عرف جیلانی، محمدحسین، محمدامجد، محمدقمر عرف پلو، محمدنواز، غلام علی اورخادم حسین شامل ہیں۔

سوئی گیس

مزید : ملتان صفحہ آخر