خان گڑھ میں گیس پریشر کمی دور کرنے کیلئے پائپ لائنوں کی تنصیب پر کام شروع

خان گڑھ میں گیس پریشر کمی دور کرنے کیلئے پائپ لائنوں کی تنصیب پر کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار) ڈویڑنل صدر پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان و ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 184مظفرگڑھ نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنی رہائش گاہ "سیف نگر "خان گڑھ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانگڑھ او رگردونواح میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی پر عوام کی شکایات (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

پر ٹی۔ بی۔ ایس کے تحت اپ گریڈیشن کا سلسلہ شروع کرادیا ہے جس کے تحت خانگڑھ شہر اور گردونواح کو دوحصوں میں تقسیم کر کے پریشر میں اضافے کیلئے لائنوں کی تنصیب پر کام بھی شروع کرادیا گیا ہے جس سے گیس پریشر کی کمی کا عوامی دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ ان کا منشور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے جبکہ انہوں نے رقبہ نور خان سمیت تمام حلقے کی تعمیر و ترقی کا عزم کر رکھا ہے اس موقع پر نوابزادہ شہباز خان ایڈووکیٹ 'کونسلر مہرراشدنصیرسیال بھی موجود تھے ۔
گیس پریشر